ساحر لدھیانوی کی نظم کی پیروڈی
*پیروڈی*
یہ کھٹمل یہ مکھی یہ مچھر کی دنیا
یہ لنگور بھالو یہ بندر کی دنیا
یہ کتوں گدھوں اور خچر کی دنیا
*یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے*
یہ عورت یہ مردوں یہ چھکوں کی دنیا
نہتوں کی ہتھیار بندوں کی دنیا
یہ ڈاکو پولس اور غنڈوں کی دنیا
*یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے*
یہ چوروں یہ لچوں لفنگوں کی دنیا
یہ کمزوروں کی اور دبنگوں کی دنیا
تپ دق کے بیمار چنگوں کی دنیا
*یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے*
یہ بش جونیئر اور اوباموں کی دنیا
یہ امریکیوں کے غلاموں کی دنیا
یہ ملا عمر اور اساموں کی دنیا
*یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے*
جنابوں کی عزت مآبوں کی دنیا
یہ اچھوں کی دنیا خرابوں کی دنیا
یہ چمچوں کو ملتے خطابوں کی دنیا
*یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے*
یہ بندوق کٹوں طمنچوں کی دنیا
یہ فٹ بال کی اور کنچوں کی دنیا
خوشامد میں مشغول چمچوں کی دنیا
*یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے*
ہوائی جہازوں کی ریلوں کی دنیا
حوالات کی اور جیلوں کی دنیا
یہ ٹرکوں کی دنیا یہ ٹھیلوں کی دنیا
*یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے*
رئیسوں کی دنیا میں کڑکوں کی دنیا
یہ بے کار آوارہ لڑکوں کی دنیا
ٹریفک سے بد حال سڑکوں کی دنیا
*یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے*
*✍️ احمد علوی*
Saba Rahman
21-Jun-2022 04:56 PM
Osm
Reply
नंदिता राय
14-Jun-2022 05:34 PM
👏👌
Reply
Shnaya
13-Jun-2022 06:21 PM
👌👏
Reply